کسی بھی صحا فی کے خلاف پولیس گردی برداشت نہیں کریں گے ۔ریاض گوندل جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب

جہلم(راجہ طارق وگھ )کسی بھی صحا فی کے خلاف پولیس گردی برداشت نہیں کریں گے قا نو ن کے رکھوالے نے قا نو ن شکنی کی ہے ایس ایچ او چو ا سیدن شا ہ کو فوری معطل کیا جا ئے ۔ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد ریاض گوندل نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چو آسیدن شا ہ کے سینئر صحا فی سید طلحہ شا ہ سے ایس ایچ اونے قبضہ گروپ کے ساتھ مل کر اختیارات کا نا جائز استعمال کیا اور بجا ئے قبضہ گروپ کے خلاف کا روائی کرنے کے اُلٹا صحا فی کو ہی ہراسا ں کرنے کی کو شش کی اور حوالات میں بند کیا ۔ سید فاروق شاہ اور سید طلحہ شاہ کے خاندان کی صحافتی خدمات مثالی ہیں ہم پو لیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پو لیس کے اعلیٰ حکا م سے مطا لبہ کرتے ہیں ہے کہ ایس ایچ او کو فو ری معطل کر کے شفا ف انکو ائری کروائی جائے اور ایس ایچ او کے خلا ف محکمانہ کا روائی کی جا ئے ۔

Leave a Reply