دینہ،باڈی بلڈنگ مقابلے کروانے کا مقصد پاکستان کے مستقبل کی نسل کو بے حیائی اور برائیوں سے بچاناہے۔چوہدری شجاعت

دینہ(عرفان محبوب)باڈی بلڈنگ مقابلے کروانے کا مقصد پاکستان کے مستقبل کی نسل کو بے حیائی اور برائیوں سے بچانا اور ان میں صحت مند سرگرمیوں کا شعور اجاگر کرنا ہے ،نوجوان نسل کو نشہ کی لعنت سے بچانا میرا مشن ہے اور میں اس کے لیے کام کرتا رہوں گا،چوہدری شجاعت ابرار وائس چیئرمین باڈی بلڈنگ ایسوسی جہلم کی میڈیاسے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں مسٹر دینہ اور مسٹرجونئیر دینہ کے مقابلوں کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس کی سرپرستی بی ۔ایم ۔جی جم کے ڈائریکٹر وائس چیئرمین باڈی بلڈنگ ایسویشن جہلم چوہدری شجاعت ابرارکر رہے ہیں،میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت ابرار نے کہا کہ باڈی بلڈنگ مقابلے کروانے کا اصل مقصد نوجوان نسل کے مستقبل کو بے حیائی اور برائیوں سے بچانا ہے اور ان میں صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہے،نوجوان نسل اس وقت نشہ کی لعنت کے چنگل میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کئی گھرانوں کے چشم چراغ کی اموات ہو چکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ آج کے جدید دور میں انٹرنیٹ اور فیس بک نے نوجوان نسل کو کہیں کا نہیں چھوڑا،عالم اسلام مخالف قوتیں اس وقت نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لیے ہرہربہ استعمال کر رہی ہیں ،ہمیں بیدار ہونا پڑے گا اور اپنی نوجوان نسل کو بچانا ہو گا پاکستان کی سا لمیت کا دارومدار اس وقت نوجوان نسل کی اصلاح سے منسلک ہے ،پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اور اس کے لیے سب سے ضروری ہے کہ اس میں باصلاحیت اور باکردار نوجوان نسل کو تیا ر کیا جائے،دینہ شہر میں باڈی بلڈنگ مقابلوں کا انعقاد انشا ء اللہ13جنوری کو بھولا میرج حال میں ہو رہا ہے جس میں مسٹر دینہ اور مسٹر جونئیر دینہ کا انتخاب ہو گا،اس میں شہر کی چاروں جم سے لڑکے شرکت کریں گے اور مسٹر دینہ منتخب ہونے والے لڑکے کی حوصلہ افزائی کے لیے موٹر سائیکل کا انعام اور مسٹر جونئیردینہ منتخب ہونے والے لڑکے کے لیے 10ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے ،ان مقابلوں کو میچورباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن دینہ کی زیر نگرانی کروایا جا رہا ہے جس کے صدر داؤد خان کر رہے ہیں جو کہ سابقہ مسٹر جہلم ٹائٹل ہولڈر ہیں ،اس میں مسٹر ڈی کے کلاسک کا مقابلہ بھی ہوگا جس میں سابقہ ٹائٹل ہولڈر اور نئے لڑکے حصہ لیں گے جس میں مسٹر ڈی کے کلاسک کو بھی موٹر سائیکل کا انعام دیا جائے گا ،ان مقابلوں کے لیے بطور جج جہلم کی مشہور شخصیت باڈی بلڈنگ ایسویشن جہلم کے صدر جاوید بٹ کریں گے،میاں عاشق چیئر مین بلدیہ دینہ بطور مہمان خصوصی جبکہ صحافی برادری سمیت شہری بھی شرکت کریں گے۔

x

Check Also

جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سید قاسم علی شاہ کا خصوصی خطاب

جہلم( چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ہونے والے اساتذہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow