ویلڈن میاں محمد عاشق ،دینہ عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے سے دینہ شہرکی خوبصورتی میں اضافہ

دینہ(عرفان محبوب)ویلڈن میاں محمد عاشق ،دینہ عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے سے دینہ شہرکی خوبصورتی میں اضافہ،شہریوں کا چیئر مین بلدیہ دینہ میاں محمد عاشق کو اس اقدام پر خراجِ تحسین،خریداروں کا رش اشیاء خریدنے میں آسانی ،آپریشن کوجاری رکھنے کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق دینہ میں عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی تجاوزات نے عوام کا جینا حرام کررکھاتھادوکانداروں نے غیر قانونی دوکانیں روڈ پر سجا رکھی تھی رہی سہی کسر مین بازار ،ریلوے روڈ ،منگلا روڈ پر ریڑھی بانوں نے پوری کررکھی تھی ،چھوٹی چھوٹی باتوں پر خریداروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں گالی گلوچ روزانہ کا معمول بن گیاتھا،مگر چیئر مین بلدیہ دینہ میاں محمد عاشق نے چارج سنبھالتے ہی حرکت میں آگئے اور عوامی شکایات پر دینہ میں تجاوزات کے خاتمے کاپیڑھ اٹھالیاگذشتہ روز ٹی ایم اے فرحت جمیل ،انسپکٹر ناجائز تجاوزات اور دیگر عملہ نے جن دوکانداروں نے وارنگ کے باوجود ،تجاوزات ختم نہ کیں تھیں مین چوک دینہ سے پکوڑے سموسے کی دوکانوں کے سامنے سٹال غیر قانونی لگائے گئے تھے بلدیہ دینہ نے عملہ نے اس کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی،اسی طرح مین بازار دینہ کے دوکانداروں کو بھی وارنگ جاری کر دی گئی ہے،کہ جن دوکانداروں نے دوکانوں کے باہر غیرقانونی سٹال اور ریڑیاں لگارکھی ہیں وہ ہٹا لی جائیں ورنہ ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے اور سامان ضبط کر لیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے چیئرمین بلدیہ دینہ کے اقدام کوسراہا اور آئندہ بھی اسی طرح ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے اور آپریشن جاری رکھنے کامطالبہ کیاہے۔

x

Check Also

جہلم شہر میں کمسن موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیوروں کی خطرناک ڈرائیونگ سنگین حادثات کی گھنٹی بجانے لگی

جہلم( چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم شہر میں کمسن موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیوروں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow