دینہ،خالی اسامی پر امتحان میں امیدوارنے 100 میں سے 1147 نمبرحاصل کرلیے

دینہ(عرفان محبوب)پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کا شاہکار نمونہ، گورنمنٹ ہائی سکول دینہ میں خالی اسامیاں ای ایس ای سکیل نو کیلئے امیدوار نے 100 میں سے 1147 نمبر حاصل کر لیے، امیدوار پریشان کے اتنے زیادہ نمبر کیسے مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کا شاہکار نمونہ گزشتہ روز اس وقت سامنے آ گیا جب گورنمنٹ ہائی سکول دینہ میں خالی اسامی ESE سکیل 9 کیلئے ضمیر احمد بٹ نامی امیدوار نے 100 میں سے 1147 نمبر حاصل کر کے میرٹ لسٹ میں ٹاپ کیا اور ساتھ ہی ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا جبکہ سخت مقابلے کے بعد ESE ثمینہ اختر نے 100 میں سے 108 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کر لی گورنمنٹ پرائمری سکول پیر شاہ وسن میں درخواست دینے والے ایک امیدوار کے 100میں سے 147 نمبر آئے ، اسی طرح گورنمنٹ پرائمری سکول جھکر کیلئے ایک امیدوار نے 100 میں سے 108نمبر حاصل کیے ، ویلڈن محکمہ تعلیم، ویلڈن حکومت پنجاب۔

Leave a Reply