دینہ پریس کلب کے سینئر صحافی کے والد محترم وفات پا گئے

دینہ(عرفان محبوب)دینہ پریس کلب کے سینئر صحافی کے والد محترم وفات پا گئے، نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق دینہ پریس کلب کے سینئر صحافی ڈاکٹر نعیم حسن اعوان ، ملک نسیم اختر، ملک عنصر جاوید، ملک امجد اور ملک جہانگیر کے والد محترم حاجی محمد ریاض گزشتہ روز وفات پا گئے، مرحوم کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مذہبی ، سیاسی، سماجی سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Leave a Reply