دینہ،عوامی مسائل کے لیے میں ہر وقت حاضر ہوں ۔ نو منتخب چیئر مین بلدیہ میاں محمد عاشق

دینہ(رانا رفاقت حیدری )عوام کے خادم ہیں ، اور عوامی مسائل کے لیے میں ہر وقت حاضر ہوں ، عوام کا پیار کبھی فراموش نہیں کریں گے ، سیاست کو عبادت جانتے ہیں ،اس میں انتقامی کاروائیوں کی ہرگز گنجائش نہیں ،میرے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں ، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب چیئر مین بلدیہ میاں محمد عاشق نے میڈیا کو بتایا کہ میرا جینا مرنا عوام کے سنگ ہے، عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کی دعاؤوں کی بدولت چیئر مین بلدیہ کا چارج سنبھالا ہے ۔ میں اور میری ٹیم فلاحی انسانیت اور ترقیاتی کاموں کے لیے ہمیشہ کوشاں تھے اور رہیں گے ۔ دینہ کی عوام کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ، اور عوامی مسائل کی خاطر جدو جہد کرنا ہمارا فرض ہے ۔ بلدیہ کے معاملات شہر کی صفائی کی حوالے سے اور دیگر تجاوزات وغیرہ کے مسائل بھی زیر غور ہیں انشاء اللہ اس پر بھی بہترین اقدامات کیے جائیں گے۔ نیز اس کے علاوہ دینہ میں بلدیہ کے حوالے سے کافی بہتری لائی گئی ہے ،عملہ بھی بے خوف و خطر کام کرے اور فرض کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارا مشن دینہ کی عوام کو سہولیات فراہم کرنا اور اُن کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ بہت جلد دینہ شہر کو مثالی شہر بنا دیا جائے گا۔ عوام بلدیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے ، میں اور میری ٹیم ہر وقت آپ کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔

x

Check Also

جہلم شہر میں کمسن موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیوروں کی خطرناک ڈرائیونگ سنگین حادثات کی گھنٹی بجانے لگی

جہلم( چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم شہر میں کمسن موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیوروں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow