سامیہ شاہد قتل نہیں ہوئی اس نے خودکشی کی ہے ،مختارکاظم کے پاس جعلی کاغذات ہیں۔والد سامیہ

جہلم(محمد ریاض گوندل) برطانیوی لڑکی سامیا شاہد قتل کیس گرفتار والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ سامیا شاہد قتل نہیں ہوئی اس نے خودکشی کی ہے مختار کاظم کے پاس سامیا سے شادی کے جعلی کاغذات ہیں شوہر مختار کاظم نے کہا ہے کہ پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے تمام سبوت ہائی کمیشن کے حوالے کر دیئے ہیں سامیا کی موت پر پولیس نے اطلاع پر فوری کاروائی کی اور پوسٹمارٹم کروایا۔ فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہیے ہیں ڈی پی او مجاہد اکبر خان تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہر ی سامیا شاہد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے گرفتار والد شاہد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ سامیا نے خود کشی کی ہے مختار کاظم اس کا شوہر نہیں ہے اس کے پاس شادی کے جعلی کاغذات ہیں ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی ہمیں سامیا کی موت کی اطلاع ملی تو ہم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اس کا پوسٹمارٹم کروایا تھا جس کی رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر نے کچھ نہیں بتایا ہے اب ہمیں فرانزک رپورٹ کا انتظار کر رہیے ہیں جس کو عام حالات میں مہینوں لگتے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ چار پانچ دنوں میں فرانزک رپورٹ حاصل ہوجائے ڈی پی او مجاہد اکبر نے مذید بتایا کہ موت کے بعد جب اس کا دوسرا شوہر مختار کاظم درخواست لے کر میرے پاس آیا تو ہم نے فوری مقدمہ درج کر کہ کاروائی شروع کر دی تھی گرفتار والد شاہد اور کزن مبین سے تفتیش کر رہئے ہیں آر پی او راولپنڈی کے دورہ جہلم ان کی موجودگی میں موجودہ خاوند مختار کاظم کو بھی شامل تفتیش کیا گیا تھا ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او نے کہا کہ سامیا اور مختار کاظم کی شادی کے کاغذات کو تصدیق کے لیے برٹش ایمبیسی بھیج دیا ہے کیونکہ ان کی شادی بیرون ملک ہوئی تھی

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow