افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک خود کش بم دھماکے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد کی ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب خودکش بمبار نے اپنے جسم سے بندھی ہوئی بارودی جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ صوبائی حکومت کے ایک ترجمان عطااللہ خوگیانی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 8 عام شہری اور افغان خفیہ ایجنسی کے دو اہل کار شامل ہیں۔ عینی شاہد وں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ چیک پوسٹ پر سیکیورٹی اہل کار ایک گاڑی کی تلاشي لے رہے تھے۔ اسی دوران خودکش بمبار پیدل چلتا ہوا آیا اور ان کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ فوری طور پر کسی نے گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔  تاہم اس صوبے میں طالبان عسکریت پسند اور داعش کے جنگجو موجود ہیں اور اس سے قبل وہ اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے دعوے کر چکے ہیں۔

جلال آباد میں خودکش دھماکہ، 10 افراد ہلاک

Leave a Reply

x

Check Also

’پاکستان اور ایران کا باہمی فوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق’

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے پیر کے روز پاکستان فوج کے ہیڈکوارٹرز میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پاکستان و ایران کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے امور زیر بحث آئے

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow