دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،مسافروں سے بھری ویگن ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی

دینہ (رضوان سیٹھی +عرفان محبوب ) دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،مسافروں سے بھری ویگن ٹائر برسٹ ہونے سے قلابازیاں کھاتی ہوئی کار پر اُلٹ گئی ، کار میں سوار تحریک انصاف کا جنرل کونسلر چوہدری منشاء جاں بحق جبکہ ویگن میں سوار مسافر محفوظ رہے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر لی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ راولپنڈی سے ڈومیلی محلہ چوہدریاں گھر واپس جانیوالا تحریک انصاف کا جنرل کونسلر و نمبردار چوہدری منشاء ولدچوہدری محمد سرور جب ڈومیلی کے قریب ٹی سی ایس سکول کے مقام پر پہنچا اور آگے جانیوالی ویگن نمبری RIK-8771 کو اوور ٹیک کر رہا تھا کہ مسافر ویگن کا اچانک ٹائر برسٹ ہو گیا اور ویگن ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتی ہوئی کار پر جا گری جس سے کار میں سوار 50سالہ چوہدری محمد منشاء موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ویگن میں سوار مسافر محفوظ رہے ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اوررپورٹ درج کر لی ،حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے تحریک انصاف کے جنرل کونسلر چوہدری محمد منشاء کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا لوگوں کی کثیر تعداد ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی ۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow