یہ آزمائشی سروس اسلام پارک اسٹیشن سے لکشمی چوک اسٹیشن کے درمیان چلائی گئی جس کا افتتاح وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کیا۔ ٹرین کا کُل ٹریک ستائیس اعشاریہ ایک کلومیٹر ہے، جس پر سول ورک کا اسی فیصد جبکہ پٹری بچھانے کا ساٹھ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے

لاہور: اورنج لائن میٹرو ریل کی آزمائشی سروس

بدھ کے روز ’اورنج لائن میٹرو ریل‘ کی صوبہٴ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آزمائشی سروس چلائی گئی۔

آزمائشی سروس 11 کلومیٹر کے ٹریک پر چلائی گئی جو سفر 15 منٹ میں طے کیا گیا۔

یہ آزمائشی سروس اسلام پارک اسٹیشن سے لکشمی چوک اسٹیشن کے درمیان چلائی گئی جس کا افتتاح وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کیا۔

اس موقع پر لاہور میں چین کے قونصل جنرل بھی شریک تھے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین چین کے تعاون سے بنائی جا رہی ہے۔ ٹرین سروس کی تعمیر کا آغاز اکتوبر سنہ 2015 میں شروع کیا گیا۔

عدالتی فیصلوں کے باعث تعمیراتی کام 13 مختلف جگہوں پر رکا رہا۔

حکومت پنجاب کے مطابق، اورنج لائن میٹرو ٹرین پر کُل لاگت ایک کھرب پینسٹھ ارب روپے ہے۔

ٹرین کا کُل ٹریک ستائیس اعشاریہ ایک کلومیٹر ہے، جس پر سول ورک کا
اسی فیصد جبکہ پٹری بچھانے کا ساٹھ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

x

Check Also

کیا افغان صوبے فرح پر طالبان کے حملے میں ایران کا کردار تھا

کچھ ماہرین یہ الزام لگاتے ہیں کہ ایران ترقیاتی منصوبوں میں رخنہ ڈالنے کے لیے طالبان کی مدد کر رہا ہے، جن میں ایک ڈیم بھی شامل ہے۔ کیونکہ ڈیم کی تکمیل سے ایران کی جانب پانی کا بہاؤ کم ہو سکتا ہے۔

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow