ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندوں کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی بدولت سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ راجہ حسنین سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی ضلع جہلم

جہلم(محمد شہباز بٹ)پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے سیکرٹری انفارمیشن راجہ حسنین نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن کے منتخب نمائندوں کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی بدولت سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں کوآپریٹو ہاؤسنگ سکیم کو شو باز شریف نے آشیانہ کا نام دیکر اپنی تختی لگائی جو دس سال گزرنے کے باوجود پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکی ،دانش اسکول سسٹم کا سنگ بنیاد ایسی جگہ رکھا گیا جہاں پانی کی سہولت میسر نہیں دونوں منصوبے تاحال مکمل نہیں ہو سکے جلالپورشریف تا کندووال نہر ،نرومی دھن جیسے منصوبے سیاست کی نظر کر دئیے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو? کیا انہوں نے کہا عوام باشعور ہو گئی ہے آنے والا الیکشن پی ٹی آئی کا ہے انشاء4 اللہ ضلع بھر سے کامیابی حاصل کر کے کلین سویپ کریں گے عمران خان کی قیادت میں ضلع جہلم سمیت پورے پاکستان میں تعمیر ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہو گا

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow