ق لیگی تاجر گروپ کو پروموٹ کرنے والے ن لیگی راہنماء4 ہوش کے ناخن لیں۔ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین ، چیرمین میونسپل کمیٹی جہلم حاجی مرزا راشد ندیم جرال

جہلم(محمد شہباز بٹ)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین اور چیرمین میونسپل کمیٹی جہلم حاجی مرزا راشد ندیم جرال نے کہا ہے کہ (ق)لیگی تاجر گروپ کو پروموٹ کرنے والے (ن)لیگی راہنماء4 ہوش کے ناخن لیں ، مسلم لیگ (ن) کا مشکل وقت میں بھی ساتھ دینے والے تاجروں کو نظر انداز کر کے (ق)لیگی خود ساختہ تاجر راہنماؤں کو پذیرائی دینا دانشمندی نہیں اس سے مسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچے گا اور جہلم میں مسلم لیگ (ن)تقسیم ہو کر دھڑے بندی کا شکار ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ایم پی اے چوہدری لال حسین اور حاجی مرزا راشد ندیم جرال نے کہا کہ ہمارے کچھ ساتھی ایسے نام نہاد اور خود ساختہ تاجر عہدہ داران کو پروموٹ کر رہے ہیں جنہوں نے (ق)لیگی دور حکومت میں مسلم لیگ(ن)کے حمایت یافتہ تاجروں کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کروا کر جیل میں بند کروایا ، ن لیگی راہنماؤں نے کہا کہ تاجر ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تاجروں کی اکثریت مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ہر الیکشن میں عوام نے شریف برادران پر اعتماد کا اظہار کیا اور اس میں جہلم کی تاجر برادری کا بھی اہم کردار رہا ہے جنہوں نے ہر دور میں مسلم لیگ(ن)کا ساتھ دیا ایسے حالات میں جب مسلم لیگ (ن) کو توڑنے اور سزاؤں کے ذریعے ہمارے قائدین کو مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی تاجر برادری کو نظر انداز کرکے (ق)لیگی خود ساختہ تاجر راہنماؤں کو پروان چڑھانا دانشمندی نہیں ہم سب کو ملکر مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنانے اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow