کالا گجراں ، پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو اسکی دوسری بیوی نے اپنے بیٹوں سے ملکرغیر ملکی کرنسی ،پاسپورٹ چھین کر گھر سے نکال دیا

جہلم(عامرکیانی)تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے ایریا کالا گجراں میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد لطیف منہاس کو اس کی دوسری بیوی رشیدہ بیگم نے پاسپورٹ غیر ملکی کرنسی اور تمام دستاویزات لے کر گھر سے نکال دیا برطانوی شہری محمد لطیف کے مطابق میری پہلی بیوی کی وفات کے کئی سال بعد میں نے 2005 میں رشیدہ بیگم سے شادی کی اور واپس برطانیہ آگیا مختلف اوقات میں پاکستان آتا جاتا رہتا تھا لیکن جب میں بیمار ہوا تو اپنے سکون کے لیے پاکستان آیا تو گھر پہنچتے ہی میری دوسری بیوی اور اس کے بیٹوں نے مجھ سے غیر ملکی کرنسی ،میرا پاسپورٹ اور میری جائیداد کی تمام دستاویزات مجھ سے چھین کر مجھے یہ اولڈ ہوم میں چھوڑ کر آنا چاہتے تھے میرے پاس برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی کچھ امانتیں تھی جو کہ 18000 پاونڈ بنتی ہیں وہ بھی مجھ سے چھین لی میرے سوتیلے بیٹوں نے غیر ملکی کرنسی سامنے رکھ کر اپنی تصویریں فیس بک پر لگا دی،اور مجھے گھر سے نکال دیا اس بات کا علم میری حقیقی بیٹی رانی فردوس جسکو میری دوسری بیوی رشیدہ بیگم ملاقات بھی نہیں کرنے دیتی تھی تو وہ مجھے اپنے ساتھ گھر لے گئی پھر میں نے کالا چوکی میں اپنی بیوی ،تینوں سوتیلے بیٹوں سمیت مقدمہ درج کروا دیا ہے لیکن میری ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی اور برطانوی ہائی کمیشن سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں اور مجھ میرے پاسپورٹ ،رقم اور تمام جائیداد کی دستاویزات واپس دلائیں۔کالا چوکی کے انچارج راجہ عمران کے مطابق ہم نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کریں گئے

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow