جہلم ضلع بھر کے علاقوں میں گندم کی فصل کی کٹائی کا سلسلہ شروع ہوگیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)جہلم ضلع بھر کے علاقوں میں گندم کی فصل کی کٹائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مزدور طبقہ اپنے خاندان سمیت دوستوں کے ہمراہ گندم کی کٹائی میں مصروف نظر آرہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ گندم کی کٹائی کے موسم میں اپنے تمام کاروبار چھوڑکر اہل خانہ کے ہمراہ گندم کی کٹائی کرتے ہیں اور سال بھر کیلئے گندم جمع کر لیتے ہیں تاہم آج کل جدید مشینری دور میں زمیندار زیادہ تر گندم کی کٹائی تھریشر مشینوں کے زریعے کروا رہے ہیں جس کے باعث مزدور طبقہ پریشان دیکھائی دیتا ہے۔جدید مشینری کے آجانے سے محنت کشوں کو گندم کی کٹائی کے آرڈر ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے مزدور طبقہ زیادہ تر گندم کی کٹائی میں مصروف ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کاموں کے لئے مزدوروں کا ملنا مشکل ہوچکا ہے، ضلع بھرکے بارانی علاقوں میں گندم کی کٹائی عمل شروع کیا جا چکاہے صدیوں سے او جٹاآئی بیساکھی کا نعرہ سنائی دیتا آ رہاہے ،گندم کی کٹائی بیساکھ میں شروع ہوتی ہے اب جیٹھ کے آخرمیں کٹائی شروع ہو رہی ہے یہ بھی حیران کن بات ہے کہ صوفیاء کرام کے عرس اکثر بیساکھ کے مہینے میں ہی ہوتے ہیں جنہیں میلہ ( بیساکھی )بھی کہا جاتا ہے۔کسانوں کو اپنی محنت کا ثمر بیساکھ میں ہی ملتا ہے اگر بیساکھ میں سونے کی بارش بھی ہو تو تب بھی کسان پسند نہیں کرتا آج کل بادلوں کی وجہ سے کسان پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔ گندم کی خریدداری دوست جذبہ کے تحت شروع کی جاتی ہے مگر ہر سال ایسے دعوے ہوتے رہتے ہیں کسانوں کو بار دانہ کی تقسیم صحیح نہیں کی جاتی۔بلکہ اس میں کرپشن اور بدعنوانی کا عنصر شامل ہوتاہے۔ سیاسی اور منظور نظر افراد کو ہی نوازہ جاتا ہے۔ پاسکو اور محکمہ خوراک حیلے بہانے میں خریدار ی تاخیر کرکے زمینداروں کو مجبور کیا جاتاہے۔ کہ وہ گندم بیوپاریوں کے ہاتھ فروخت کریں زمینداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ باردانہ کی تقسیم شفاف بنائی جائے ورنہ گندم مافیااس مجبوری سے فائدہ اٹھا کر کم قیمت پر زمینداروں سے گندم خریدکر نقصان پہنچائے گا۔

 

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow