29 اپریل کو مینار پاکستان میں تاریخی جلسہ کر کے تاریخ رقم کریں گے۔خادم اللہ بٹ رہنما پی ٹی آئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خادم اللہ بٹ نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان میں تاریخی جلسہ کر کے تاریخ رقم کریں گے۔عمران خان ملک و قوم کی آواز بن چکے ہیں ، عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے قوم کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے اور لوٹ مار کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے ان کا جذبہ اور اقدامات قابل ستائش ہیں ، عمران خان کی قیادت میں آمدہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، انہوں نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ اپنی تاریخ کا حامل ہوگا، جہلم سمیت ملک بھرسے پی ٹی آئی کے کارکن قائد کی آواز پر لبیک کہیں گے، پی ٹی آئی کی سیاست عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی شفاف انتخابات کی خواہاں ہے ، سینٹ انتخابات میں پیسے لینے والے اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنا عمران خان کی
میرٹ اور جراتمندانہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے ، عمران خان کے اس اقدام سے جمہوریت اور مضبوط ہوئی ہے ، عمران خان نے ان اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ قوم میں خوشی کی لہر کا باعث بنا ہے ، ہماری جماعت آئندہ شفاف انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین ، چوہدری فرخ الطاف کی قیادت میں کارکن متحد ہیں ۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow