موجودہ حکمران جماعت کا سلوک ضلع جہلم کے عوام کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا رہا۔صوبائی امیدوار سید اکرم حسین شاہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور) موجودہ حکمران جماعت کا سلوک ضلع جہلم کے عوام کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا رہا، انتخابات کے نزدیک آنے پر گلیاں نالیاں تعمیر کرنا شروع کر دی گئیں ہیں ، لیکن اس سے اب عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ، اس لئے آج بھی ضلع جہلم کی تحصیلیں صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع سے پسماندہ ہیں ، صوبائی امیدوار سید اکرم حسین شاہ حلقہ پی پی 25 نے میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کی مقبولت سے مخالفین پریشان دکھائی دیتے ہیں، میں اپنے بھائیوں ، دوستوں سے تہہ دل سے مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن نے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جسے اب نہیں چلنے دیں گے۔ لیگی قائدین کو خوابوں کی دنیاء سے نکل کر حقیقی دنیاء کی طرف لوٹنا ہوگا۔ صرف کام کرنے والے لیڈر آگے آئیں گے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن جیت کرضلع جہلم کی خوشحالی کے لئے ایک بار پھر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow