آئیسکو سب ڈویژن سوہاوہ کا بل صارفین تک پہنچانے کا نیا طریقہ، بل گھروں میں دینے کی بجائے مساجد سے اعلان

سوہاوہ (بشیر احمد تارڑ ) آئیسکو سب ڈویژن سوہاوہ کا بل صارفین تک پہنچانے کا نیا طریقہ، بل گھروں میں دینے کی بجائے مساجد سے اعلان ہونے لگے، صارفین کو مسجد سے بل لے جانے کے احکامات ، بجلی کا بل صارفین کو جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ پر دیا جارہاہے، جس سے سینکڑوں صارفین بجلی کا بل بروقت جمع کرانے سے محروم رہ جاتے ہیں، آئیسکو سب ڈویژن سوہاوہ فیڈر جرموٹ کا عملہ بھائی خان اور اس کی ملحقہ آبادیوں میں بجلی کا بل گھر گھر صارفین تک پہنچانے کی بجائے مساجد میں بجلی کے بل رکھ کر اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑانے لگے،مارچ کے بل کا اجراء 14 اپریل کو ہواہے ، بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 20اپریل تھی جبکہ صارفین کو بجلی بل 19اپریل کی شام کو مساجد میں اعلان کرکے دیئے گئے، مقامی باسیوں وگھریلو خواتین کی کثیر تعداد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی کا بل بروقت گھر میں نہ پہنچنے کے سبب ہمیں اگلے بجلی بل میں بھاری جرمانے کیساتھ ادا کرنا پڑتاہے جس کی تمام تر غلطی آئیسکو سب ڈویژن سوہاوہ کے عملے پر عائد ہوتی ہے ، آئندہ اگر مساجد میں بل رکھے گئے تو ہم وصول کرنے سے انکار کریں گے اورجرمانے کی رقم بھائی خان میں بل پہچانے کے ذمہ دار آئیسکو اہلکار سے وصول کرنے کا مطالبہ کریں گے، اگر ہمارے مطالبے پر عمل نہ کیا گیا تو نہ صرف سب ڈویژن آفس کا گھیراؤ کریں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آئیسکو کے اعلیٰ افسران کو تحریری طور پر اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow