دینہ کے نواحی علاقہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،موٹر سائیکل اور کار میں تصادم

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ کے نواحی علاقہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،موٹر سائیکل اور کار میں تصادم سے محکمہ وائلڈ لائف انسپکٹر جاں بحق
جبکہ ایک بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ،کار ڈرائیور موقع سے فرا ر ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر لی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں کار نمبری PY-940اور موٹر سائیکل نمبری JMD-1717میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر راجہ سکندر حیات ولد محمد زر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار محمد نصیر ولد نذیر ساکن ملیا موڑہ اور ان کا بھتیجا محمد سمیع ولد محمد صغیر شدید زخمی ہو گئے موٹر سائیکل سوار ڈومیلی سے دینہ کی طرف جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر ڈومیلی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی اور کار کو قبضہ میں لے کر رپورٹ درج کر لی۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow