پی ٹی آئی کی جراتمندانہ جدو جہدکے نتیجہ میں لوٹ مار کرپشن بدعنوانیوں اور اقرباپروری کا دور ختم ہونے والا ہے۔کرنل (ر) انور خان آفریدی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے رہنما معروف قانون دان کرنل (ر) انور خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جراتمندانہ جدو جہدکے نتیجہ میں لوٹ مار کرپشن بدعنوانیوں اور اقرباپروری کا دور ختم ہونے والا ہے ، وہ وقت دور نہیں جب زمامِ اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے ہاتھوں میں ہوگا اور پاکستانی عوام کو غاصب لٹیروں اورکرپٹ حکمرانوں سے نجات ملے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف لائر فورم کے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 25 سالہ جدو جہد کے نتیجہ میں وطن عزیز میں جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی کی راہیں ہموار ہوئیں ہیں اور اب حقیقی جمہوریت قائم ہوگی ، ہماری جماعت کرپشن مافیا کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے اور انشاء اللہ قومی وسائل پر شب خون مارنے والے ہر ڈاکو اور لٹیرے کو احتساب کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کا خون نچوڑ کر تجوریاں بھرنے والے سیاسی وڈیروں کو ایوانِ اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ان کا ٹھکانہ جیل کی سلاخیں ہیں ، شریف برادران نے اپنی تمام توانائیاں ذاتی مفادات اٹھانے پر مرکوز کئے رکھیں اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا جس کیوجہ سے کوئی بھی محب وطن شہری ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ، تحریک انصاف نے حکمرانوں کی سیاہ کاریاں بے نقاب کر کے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow