یونین کونسل ساؤوال کے چیئرمین شفقت بلال اور وائس چیئرمین جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان) الیکشن کمیشن نے ضلع جہلم کی یونین کونسل ساؤوال کے چیئرمین شفقت بلال اور وائس چیئرمین جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جبکہ چیئرمین کی نشست پر حاجی عبدالغفور اور وائس چیئرمین کی نشست پر مظفر اقبال کو کامیاب قرار دے دیا،پنجاب میں 85 بلدیاتی نشستیں بھی خالی قرار دے دی گئیں ،یہ نشستیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مستعفی ہونے یا اموات کی وجہ سے خالی ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جہلم کی یونین کونسل ساؤوال کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو عہدے سے ہٹا دیا ، چیئرمین شفقت بلال اور وائس چیئرمین جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے جبکہ چیئرمین کی نشست پرحاجی عبدالغفور اور وائس چیئرمین کی نشست پر مظفر اقبال کامیاب قرار دے دیئے گئے الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 85 بلدیاتی نشستیں بھی خالی قرار دے دیں ، جہلم، لاہور ، ملتان ،فیصل آباد،گجرانوالہ،چنیوٹ اور دیگر اضلاع و تحصیلوں کی نشستیں شامل ہیں۔یہ نشستیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مستعفی ہونے یا اموات کی وجہ سے خالی پڑی ہوئیں ہیں۔

 

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow