عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج‘ اخراج و درستگی کے لئے6دن باقی رہ گئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج‘ اخراج و درستگی کے لئے6دن باقی رہ گئے، انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج‘ اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 24 اپریل 2018 ہے۔تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج, اخراج و درستگی کے لیے آخری 6 دن باقی ہیں ، انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج, اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 24 اپریل 2018 ہے الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے ووٹ کی معلومات کے لیے قریبی ڈسپلے سینٹر پر تشریف لائیں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔ووٹ کے اندراج / منتقلی کے لیے فارم 15 ,اخراج / اعتراض کے لیے فارم 16 اور درستگی کوائف کے لیے فارم 17 قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جمع کروائیں۔فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں یا قریبی ڈسپلے سینٹر /دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں، ڈسپلے سینٹر پر فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ہمرا رکھیں اور اپنے شناختی کارڈ کی کاپی فارم 15 اور فارم 17 کے ساتھ ضرور منسلک کریں۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow