جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے داخلی گیٹ پر ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں مارشل لاء کی کیفیت پیدا کر دی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ کا انوکھا قانون ، مریض داخلی گیٹ پر ذلیل و خوار، ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں مارشل لاء کی کیفیت پیدا کر دی، مریضوں کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج، مریضوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے داخلی گیٹ پر ہسپتال انتظامیہ نے 12/14 ویل چیئرز ، 5/10 سٹریچرز کھڑے کر رکھے ہیں ، انتہائی تشویش ناک حالت میں گاڑیوں میں لائے جانے والے مریضوں کی گاڑیوں کو ہسپتال کے مین گیٹ پرروک لیا جاتا ہے جبکہ سیکورٹی اہلکار مریضوں اور ان کے لواحقین سے بد اخلاقی ، بدتمیزی کرنے سے گریز نہیں کرتے ، عارضہ قلب ، لیبر روم ، شعبہ بچگان، ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں میں جانے والے مریضوں کو روک کر ویل چیئریا پیدل جانے کا عندیہ دیکر سیکورٹی اہلکار حکم نامہ جاری کر دیتے ہیں قابل زکر بات یہ ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاملات طے کرنے والے افراد کے لئے ہر قسم کی چھوٹ موجود ہے ، جبکہ معمر بزرگوں سمیت حاملہ خواتین اور تشویش ناک حالت میں آنے والے مریضوں کا تماشہ دیکھا جا رہاہے ، اس حوالے سے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کا موقف ہے کہ ایم ایس سول ہسپتال جہلم نے ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ کوئی بھی مریض گاڑی پر سوار ہو کر شعبہ ایمرجنسی یا دیگر شعبوں میں نہیں لایا جا سکتا، قابل زکر بات یہ ہے کہ موٹر سائیکل سٹینڈ میں پارکنگ کی بجائے انٹری فیس پر رقم بٹوری جارہی ہے ، جو کہ غریب مریضوں کے ساتھ سخت نا انصافی ہے ، اس حوالے سے تحصیل پنڈدادنخان ،تحصیل سوہاوہ سمیت مضافاتی علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا کہناہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے 12/14 ویل چیئرز کھڑی کررکھی ہیں جو کہ علی الصبح مریض چیک اپ کے لئے سائیکل سٹینڈ سے لے جاتے ہیں اس کے بعد آنے والے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سٹریچر اور ویل چیئرز کے لئے ملازمین ہونے کے باوجود مریضوں کے لواحقین مریضوں کو لیبارٹری ، سپیشلسٹ ڈاکٹروں سمیت ایمرجنسی میں اپنی مدد آپ کے تحت لیکر جانے پر مجبور ہیں ، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ نے انوکھا قانون متعارف کروایا ہے اتنی سختی سی ایم ایچ جہلم میں نہیں جتنی سختی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کر دی گئی ہے شہریوں نے کہا کہ اگر ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے لئے نرمی پیدا نہ کی تو میڈیکل سپرٹنڈنٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا جائیگاجس کی تمام تر ذمہ داری ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پر عائد ہوگی۔ موقف جاننے کے لئے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود چوہدری کے موبائل نمبر 0333-5873160 پربار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا فون اٹینڈ نہ ہو سکا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ان کا موقف من و عن شائع کیا جائیگا۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow