تحصیل پنڈ دادنخان کی یونین کونسل احمد آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی

پنڈ دادنخان+ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )تحصیل پنڈ دادنخان کی یونین کونسل احمد آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی ،ملک غلام اکبر جاوید صدر یونین کونسل احمد آباد ،مجیب خان پٹھان لنگر جنرل سیکرٹری ،رانا ریاست علی ملیار سیکرٹری اطلاعات و نشریات اورسیٹھ غلام عباس نائب صدر مقرر ہو گئے جبکہ حلقہ سے تعلق رکھنے والی معرو ف سیاسی شخصیات چوہدری احسان لنگر ،محمد نواز کلہ ،حاجی مولا بخش کوٹلہ سیداں ،ملک شفقت عباس ،محمد اعجاز مغل قادر پور ،رانا مختار عیسی وال ،بابا فضل ڈھوک نورا ،راجہ منیر احمد منڈاھڑ ،ملک محمد نواز نازی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر یونین کونسل احمد آباد کے نومنتخب صدر ملک غلام اکبر جاوید نے کہا کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ہم انکے مشکور ہیں انھوں نے کہا کہ بہت جلد تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقہ تھل سے ایک اہم سیاسی شخصیت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی ہے جس کی شمولیت سے پارٹی ایک بار پھر مضبوط ہو جائے گی ۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow