واپڈا سب ڈویژن لِلہ کے قصبہ لِلہ شریف میں دوران ڈیوٹی کنسٹریکشن کا اسسٹنٹ لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پنڈ دادنخان+ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )واپڈا سب ڈویژن لِلہ کے قصبہ لِلہ شریف میں دوران ڈیوٹی کنسٹریکشن کا اسسٹنٹ لائن مین کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق سرائے عالمگیر سے تھا اور اس کی عمر 23سال تھی جاں بحق ہونے والے محسن کفایت کو واپڈ میں بھرتی ہوئے ابھی دو ،تین سال ہی گذرے تھے اس کا والد کفایت اللہ بھی واپڈا کا ملازم تھا اور وہ بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا اب یہ والد کی جگہ بھرتی ہوا تھا اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا محسن کفایت مرحوم کی نماز جنازہ رورل ہیلتھ سنٹر لِلہ کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی تفصیلات کے مطابق محسن کفایت لِلہ شریف میں دونوں طر ف سے ڈس کونیکٹ تار کو لپیٹ رہا تھا کہ تار اچانک سروس لائن کے ساتھ اس جگہ پر چھو گئی جہاں سے سروس لائن کو جوڑ لگا ہوا تھا اور جوڑ ننگا تھا جس کے باعث لپیٹنے والی تار میں اچانک کرنٹ آ گیا اور وہ ساتھ ہی چمٹ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا ہسپتال کے گراؤنڈ میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں سید منشاء عباس بخاری ،سید علی رضا بخاری ، سید علی رضا ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن لِلہ ،سید اقرار حسین شاہ کاظمی لائن سپر نٹینڈنٹ ، نصر اللہ خان لائن سپر نٹینڈنٹ ،ملک ظہیر اعوان ،چئیرمین جاوید انجم ،نور حسین چغتائی ،ملک فاروق اعظم ،راجہ محمد ظریف اورانجمن تاجران لِلہ کے عہدیداروں اورکارکنوں نے شرکت کی ۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow