پنڈ دادنخان ٹوبھہ انٹر چینج لِلہ روڈ مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی

پنڈ دادنخان+ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )پنڈ دادنخان ٹوبھہ انٹر چینج لِلہ روڈ مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تمام چھوٹے بڑے پل اپنی افادیت کھو چکے پلوں میں بڑے بڑے شگاف پڑ چکے ہیں جبکہ چھوٹے پل مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں گولپور کوڑہ کے درمیان اور ٹوبھہ میں حبیب بنک کے سامنے ٹوٹے ہوئے روڈ نے ٹرانسپوٹرز اور مسافروں کو ذلیل و خوار کر کے رکھ دیا ہے ٹوٹی پھوٹی سٹرک اور ٹوٹے ہوئے خطرناک پلوں کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں محکمہ ہائی وے جہلم پنڈ دادنخان کی عدم دلچسپی کے باعث عوام کا جینا دو بھرہو چکاہے ان خیالات کا اظہار صدر ٹرانسپورٹ یونین تحصیل پنڈ دادنخان مسعود خان بلوچ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نوٹس لیں اور دنیا بھر سے کان نمک کھیوڑہ کی سیر کرنے آنے والے سیاحوں کو سخت مشکلات اور اذیت سے نکلوائیں اور دورویہ سٹرک تعمیر کر نے
کے احکامات جاری کریں ۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow