پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم نے آئندہ عام انتخابات کے لئے مکمل تیاریاں شروع کر دی ہیں۔سید ابرار حسین شاہ آف طور

پنڈدادنخا ن (ملک ظہیر اعوان )پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم نے آئندہ عام انتخابات کے لئے مکمل تیاریاں شروع کر دی ہیں اور ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ہم پورے ضلع جہلم کی پانچوں سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑے کریں گے اور نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے اب چونکہ ہم سیاست میں بالغ ہو چکے ہیں اور سیاست کے تمام اتار چڑھاؤسے واقف ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم کے صدر سید ابرار حسین شاہ آف طور اور تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادنخان کے صدر حاجی محمد اصغر چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا دونوں راہنماؤں نے کہا کہ ہم پورے ضلع جہلم سمیت حلقہ این اے67جہلم ،حلقہ پی پی26جہلم اور حلقہ پی پی27پنڈ دادنخان سے اپنے امید وار کھڑے کریں گے ۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow