گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لِلہ بھیرہ میں کل طلبہ کی تعداد 2اور کاغذی کاروائی میں تعداد 35سے زائد

پنڈدادنخا ن (ملک ظہیر اعوان )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لِلہ بھیرہ میں کل طلبہ کی تعداد 2اور کاغذی کاروائی میں تعداد 35سے زائد شو کی گئی تھی اور 2طلبہ کو پڑھانے کے لئے چار استانیاں تعنیات تھیں جب کبھی دونوں طالب علم سکول سے غیر حاضر ہوتے تو سکول کو بند کر دیا جاتا تھا سکول کی بندش کی رپورٹس پر جب سی ای او ایجوکیشن جہلم نے چھاپا مارا تو سکول بند تھا دو ٹیچر غیر حاضر پائی گئیں اور دو ٹیچر ایک گھنٹہ لیٹ سکول پہنچیں محکمہ تعلیم پنڈ دادنخان کے محکمانہ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیمیں اس سکول کی رپورٹس کیسے کلئیر دیتی رہیں عوام نے اتنی بڑی غفلت برتنے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دریں اثناء یہ بھی معلوم ہے کہ امتحانات کے موقع پر پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کو امتحانات میں بیٹھا کر سرکاری سکول کی تعداد ظاہر کی جاتی ہے لِلہ شریف میں یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے پرائیویٹ سکولوں کے کئی طالب علم پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات دو دو مرتبہ دے چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ لِلہ شریف میں پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ کی تعداد ہزارو ں تک پہنچ چکی ہے جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول لِلہ بھیرہ بند ہو چکا ہے اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول لِلہ میں پانچویں کے طالب علموں کی تعداد صرف25یا26ہے محکمہ تعلیم میں پرکشش تنخوائیں لینے والوں کو اپنا حق نمک ادا کرنا چائیے اور بچوں کو تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کرنا چائیے ۔

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow