تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار ایک کلو سے زائد چرس برامد مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی جہلم عبد الغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سول لائن کے دبنگ راجہ کی دبنگ کاروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لی پولیس کے مطابق اسلام پورہ کی رہائشی نرگس عرف چائنہ کی بیٹی عاصمہ زوجہ محمد عرفان اس وقت پولیس کے شکنجے میں آگئی جب تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر راجہ سرفراز معمول کی گشت پر تھے وہ محمدی چوک کی جانب جا رہی تھی کہ تھانہ سول لائن پولیس کو اچانک دیکھ کر واپس تیزی سے جانے لگی تو تعاقب کرنے پر اس کو پکڑ کر لیڈی پولیس کے ساتھ تلاشی لی گئی تو اس سے کے پاس شاپر سے 1240 گرام چرس برامد ہوئی پولیس تھانہ سول لائن نے 9c کا مقدمہ درج کر کے جیل منتقل کر دیا۔

 

x

Check Also

جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow