جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم شہر و گردونواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم، سکولوں میں پانی کی ٹینکیاں انتہائی گندی اور زنگ آلود ہونے کے باعث پانی پینے کے قابل نہیں ، سینکڑوں طلباء و طالبات گھروں سے پانی لانے پر مجبور ،والدین کا سی ای او محکمہ تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں قائم سرکاری و نجی سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے باعث سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات ناقص و مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور سکولوں کے طلباء کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سکولوں میں نصب پانی کی ٹینکیاں اور پائپ لائنوں میں کائی اور زنگ جم چکا ہے جس سے گزر کر آنے والا پانی استعمال کے قابل نہیں جبکہ سکولوں میں نصب کی گئی ٹینکیوں کی بھی صفائی کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے سے انتہائی ناقص اور آلودہ پانی بچے استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث متعدد بچے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، جبکہ اندرون شہر میں واقع سکولوں کی انتظامیہ طلباء و طالبات کو پانی گھروں سے لانے کی ہدایت کر تے ہیں ، سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے والدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، سی ای او محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں میں پانی کی ٹینکیوں اور پائپ لائنوں کی تبدیلی کے احکامات جاری کئے جائیں اورضلع بھر میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء و طالبات کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow