جہلم کی یونین کونسل چک خاصہ سے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے لاتعلقی اختیار کر لی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)جہلم کی یونین کونسل چک خاصہ سے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے لاتعلقی اختیار کر لی چیئرمین یونین کونسل سمیت کونسلرز کی عدم دلچسپی، رجی پور کے داخلی راستہ پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے کی لاگت سے پلی تعمیر کر لی ، علاقہ مکینوں سمیت سکولوں کے طلباء وطالبات کی مشکلات ختم، تفصیلات کے مطابق جہلم کی یونین کونسل چک خاصہ کے علاقہ رجی پور کے رہائشیوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محلہ رجی پور میں جانے والی سڑک کے عین وسط میں واقع پلی عرصہ دراز سے ٹوٹ چکی تھی ، جس کی تعمیر و مرمت کے لئے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت یونین کونسل چک خاصہ کے کونسلرز و چیئرمین کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا جنہوں نے علاقہ مکینوں کی مشکلات کم کرنے کی بجائے لالی پاپ دیکر ٹرخائے رکھا جس پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کرکے لاکھوں روپے کی لاگت سے پلی تعمیر کرلی ہے ، پلی کے تعمیر ہونے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ، دربار میراں پاک میں حاضری کے لئے جانے والے زائرین سمیت علاقہ مکین اس پلی سے گزر کر سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے ،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پلی تعمیر کرنے والے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ علاقہ مکین مخیر حضرات کے تعاون سے علاقہ مکینوں کی پریشانیوں کے حل کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow