جہلم جشن بہاران میلہ نیزہ بازی مقابلوں میں شاندارکامیابی پرڈیرہ چوہدری مظفرمرحوم پرایک پُرتکلف عشائیہ

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم جشن بہاران میلہ نیزہ بازی مقابلوں میں شاندارکامیابی پرڈیرہ چوہدری مظفرمرحوم پرایک پُرتکلف عشائیہ،عشائیہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے چارسو افراد نے شرکت کی ، عشائیہ کے میزبان چوہدری نویدمظفر،چوہدری رضوان مظفر چوہدری وحیدمظفرتھے،مہمانان خصوصی میں سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، چوہدری غلام احمدزمرد سابق تحصیل ناظم، چوہدری قربان حسین، چوہدری وسیم جکر، چوہدری ظفرچکدولت تھے ،تفصیلات کے مطابق جشن بہاران جہلم کے نیزہ بازی مقابلو ں میں چوہدری نویدمظفرگجر کے گھوڑے نے انفرادی مقابلوں میں سات سوگھوڑوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی،اس کے سوار چوہدری وقاص عرف وکی تھے ،اس کی خوشی میں چوہدری رضوان مظفرگجر اورانکے برادران نے عشائیہ کااہتمام کیا، مہمانوں کاروایتی اندازمیں استقبال کیاگیا،عشائیہ میں دیگر شرکت کرنیوالوں میں راجہ نعیم نواز پوران، راجہ شاہنواز،چوہدری وسیم کھاریاں،قمرشہزاد،چوہدری الیاس گوندل ودیگرشامل تھے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow