پاکستان گجر یوتھ فورم کے مرکزی صدرکے دورہ جہلم،برلب جی ٹی روڈگجر سیکرٹریٹ نے بھرپوراستقبال کیا

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)پاکستان گجر یوتھ فورم کے مرکزی صدرکے دورہ جہلم،برلب جی ٹی روڈگجر سیکرٹریٹ نے بھرپوراستقبال مقامی تنظیم کے صدر چوہدری حسن مصطفی ، چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ، چوہدری ظہیراوانہ، چوہدری عنصرایڈووکیٹ،و دیگر نے معززمہمانوں کااستقبال کیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان گجر یوتھ فورم کے نومنتخب مرکزی صدرچوہدری افتخار احمدبرسہ ، مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری صغیراحمد،اوردیگر ایگزیکٹوباڈی کے عہدیداران چوہدری احسان، چوہدری تنویر،چوہدری اسد گورسی،چوہدری رفعت علی، اورچوہدری شہزاد عبداللہ جہلم گجریوتھ فورم کی دعوت پرجب گجر سیکرٹریٹ جہلم پہنچے تو وہاں موجود مقامی تنظیم کے صدر چوہدری حسن مصطفیٰ جنرل سیکرٹری چوہدری عنصرمحمود سابق چیئرمین چوہدری شازلی بن ندیم،سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمدزمرد چوہدری ارسل پسوال، چوہدری وقاص آصف، جنرل کونسلر چوہدری محمدآصف ،چوہدری شاہدگجر آف جگتہ،چوہدری تنویرموگلی ،ودیگرنے مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیاانہیں پھولوں کے ہارپہنائے اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، مرکزی صدرچوہدری افتخار احمدبرسہ نے فقیدالمثال استقبال پر تنظیم کے عہدیداران کاشکریہ اداکیا اوراس امر کااظہارکیا کہ گجر یوتھ فورم جہلم انشاء اللہ اس سال بھی حسب روایت اپنے فلاحی منصوبوں پر بھرپورتوجہ دے گی اوربالخصوص تعلیم کے شعبہ میں ترجیحی بنیادوں پرکام کیاجائیگا۔آخر میں گجر یوتھ فورم ضلع جہلم کے صدرچوہدری حسن مصطفیٰ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی صدرچوہدری افتخار برسہ کی قیادت میں اپنے مشن کوبھرپورسرانجام دینگے اورجوذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے اس میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow