دینہ میں ڈاکوؤ ں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان شہزاد محسن کے گھر ڈی پی او جہلم کی آمد

دینہ (امجدسیٹھی)دینہ میں ڈاکوؤ ں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان شہزاد محسن کے گھر ڈی پی او جہلم کی آمد ،ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ حاجی محمد اعظم اور ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثار بھی ہمراہ تھے ،ڈی پی او جہلم نے بہادر نوجوان شہزاد کے والد مہر محسن سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ شہزاد کے ملزم گرفتار کر لیے ہیں اور انہیں کیفرکرادر تک پہنچایا جائے گا ،شہزاد محسن ایک بہادر نوجوان تھا اور اس نے اپنی جان دے کر علاقے کو پر امن بنانے میں مثالی کردار ادا کر گیا اہل علاقہ کاحکومت وقت سے بہادر سپوت جس نے اپنی جان کا نظرانہ دیا کو سرکاری ایوراڈ سے نوازنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی ہمراہ ایس ایچ او تھانہ منگلا حاجی محمد اعظم و ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثارکی گزشتہ روز ڈاکووں کے ہاتھوں جابحق ہونے والے بہادر نوجوان شہزاد محسن کے گھر آمد، اس موقع پر راجہ لیاقت علی ،مبارک کیانی ایڈوکیٹ چیئرمین یونین کونسل مغل آباد بھی موجود تھے ،ڈی پی او جہلم نے شہزاد محسن کے والد سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی ،اس موقعہ پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد محسن ایک بہادر بچہ تھا جس نے بڑی دلیری کے ساتھ ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور ان کو گرانے میں کامیاب ہو گیا ،ڈی پی او جہلم نے شہزاد کے والد مہر محسن کو یقین دلایا کہ چار ڈاکوؤں میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انشاء اللہ جلد ہی چوتھے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،اس موقعہ پر اہل علاقہ نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت اس بہادر نوجوان کے لیے سرکاری سطح پر تقریب کا انعقاد کرے اور اس کو سرکاری ایوارڈ سے نوازا جائے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow