پاکستان عوامی تحریک کا الیکشن 2018میں ضلع جہلم کی تمام نشستوں پر امیدوار لانے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے۔ مبشر حسن

دینہ (امجدسیٹھی)پاکستان عوامی تحریک کا الیکشن 2018میں ضلع جہلم کی تمام نشستوں پر امیدوار لانے کا فیصلہ خوش آئندہے،عوام اب شعور رکھتے ہیں ملک کو لوٹنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی نوجوان شخصیت مبشر حسن نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم کے ممبران کا ضلعی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تحریک ضلع جہلم کی تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔اجلاس کی صدارت سید ابرار شاہ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک نے کی ،اس موقع پر ضلع جہلم سے اکرم بھٹی اور پروفیسر نوید نے خصوصی شرکت کی اور چاروں تحصیلات کے صور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی جن میں پنڈ دادنخان سے سید ابرار شاہ اور حاجی اصغر سوہاوہ سے ڈاکٹر ارشد دینہ سے عرفان صدیقی اور مبشر چوہدری جہلم سے قاضی نصیر ،قدیر چوہدری
،طاہر چوہدری ،افضل بٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انشاء اللہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow