پی ٹی آئی کے کارکنان زیادہ سے زیادہ ممبر شپ پر توجہ دیں ۔ فواد چوہدری رہنما تحریک انصاف

جہلم(شہباز بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان زیادہ سے زیادہ ممبر شپ پر توجہ دیں اور 29مئی مینار پاکستان جلسہ کی تیاریاں کریں انشاء اللہ مینار پاکستان کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم دفتر میں کارکنان میں ممبر شپ کارڈ تقسیم کرتے ہوئیکیا دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے کہا پہلی دفعہ ملک کی تاریخ میں حکمران خاندان کا احتساب ہوا شریف خاندان اور انکے چمچے گھبراہٹ میں آکر اداروں پر حملے کر رہے ہیں خواتین کے ذریعے نعرے لگوایا جا رہے ہیں اور اپنے غنڈوں کے ذریعے سپریم کورٹ کے جج کی گھر ہر فائرنگ کروائی جا رہی ہے فواد چوہدری نے کہا خواجہ سعد رفیق کے قبضہ مافیا اور کریمنلز سے تعلقات ہیں جبکہ رانا ثناء اللہ کے بارے میں بھی عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی ایسے ہی الزامات لگا چکے ہیں جسٹس اعجاز الا حسن کے گھر پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے اس کی صاف شفاف تحقیقات کروا کر ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے

Leave a Reply

x

Check Also

کندوال کی معروف سماجی شخصیت ملک اعجاز حسین کے صاحبزادے ملک ظہیر عباس کندوال رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)کندوال کی معروف سماجی شخصیت ملک اعجاز حسین کے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow