ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سمیت ضلع بھر کے ہسپتالوں میں معدے سمیت دیگر بیماریوں کی ادویات ختم

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سمیت ضلع بھر کے ہسپتالوں میں معدے سمیت دیگر بیماریوں کی ادویات ختم،مریض پرائیویٹ سٹوروں سے ادویات خریدنے پر مجبور، مریضوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی ڈسپنسری میں معدہ ، کتے کے کاٹنے کی ویکیسن سمیت دیگر بیماریوں کی ادویات نایاب ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کے ڈاکٹروں سمیت سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے تجویز کردہ نسخوں کی ادویات مریض پرائیویٹ سٹوروں سے خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب پنجاب حکومت بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج معالجہ اور مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں جو کہ حکومت پنجاب کے دعوؤں کے برعکس ہے ، سول ہسپتال جہلم میں مریضوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سول ہسپتال کی ڈسپنسری میں متعدد بیماریوں کی ادویات موجود نہیں ڈاکٹروں کے تجویز کردہ نسخوں کی ادویات مہنگے داموں پرائیویٹ سٹوروں سے خریدنے پر مجبور ہیں ، مریضوں اور ان کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow