صوبہ پنجاب کا تاریخی شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ، گلیوں اور بازاروں میں گندگی و غلاظت سے موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ

جہلم(چوہدری عابد محمود+ راجہ نوبہارخان)صوبہ پنجاب کا تاریخی شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ، گلیوں اور بازاروں میں گندگی و غلاظت سے موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ ، ضلع جہلم کو انگریز دور میں باقاعدہ ضلع کا درجہ تو دے دیا گیا مگر شہریوں کو درپیش مسائل کم ہونے کی بجائے ان میں روز بروز اضافہ ہونا لمحہ فکریہ سے کم نہیں ، شہر کے گنجان آباد گلیاں محلے گندگی کی آماجگاہ بن چکے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا صاف ستھری فضاء میں سانس لینا بھی خواب بن کر رہ گیاہے، اگر جائزہ لیا جائے تو شہر کے اہم چوک ، چوراہوں ، بازاروں اور گلی کوچوں میں جگہ جگہ پڑے گندگی و غلاظت کے ڈھیر ابلتے گٹر اور نالیاں مبینہ طور پرمیونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا دعویٰ کرنے والے منتخب بلدیاتی نمائندے و چیئرمین کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے، جیسے جیسے شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ، ویسے ہی صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں ، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینیٹیشن میں تعینات سپروائزروں نے سینٹری ورکروں کے ساتھ معاملات طے کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر سینٹری ورکر گلی محلوں کی صفائی کرنے کی بجائے شہر میں واقع پلازوں ، کوٹھیوں ، سمیت پوش علاقوں میں موجود بااثر افراد کے گھروں میں صفائی ستھرائی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، جہاں روزانہ کی بنیاد پر بااثر افراد انہیں معاوضہ ادا کر دیتے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی سے ماہانہ کی بنیاد پر ملنے والے تنخواہ سے کچھ حصہ سینٹری ورکر سپروائزروں کو ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ میونسپل کمیٹی جہلم کے شعبہ سینٹیشن میں ہونے والی بدعنوانیوں کا نوٹس لیا جائے اور سینٹری ورکروں کو گلیاں محلے صاف کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری صاف ستھرے ماحول میں زندگی بسر کر سکیں ۔

 

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow