تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گئیں، اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار۔ شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی چوکی کالا گجراں میں سر شام موٹر سا ئیکلوں کی چوری ، ڈکیتی روزانہ کا معمول بن گئیں ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے ۔ گزشتہ رات البلال ہوٹل سے ملحقہ گلی میں نامعلوم 2 افراد نے اسلحہ کے زور پر شہری سے سی ڈی 70 موٹر سائیکل چھین لی ، جبکہ 2 روز قبل پرانا کوٹھہ کے رہائشی محنت کشوں سے ریلوے پھاٹک پراناکوٹھہ کے قریب 2 نامعلوم افراد نے ساڑھے 14 ہزار روپے نقدی 3 عدد موبائل اور ایک موٹر سائیکل چھین لی جس پر موٹر سائیکل سوار اور ڈاکو آپس میں گتھم گتھہ ہو گئے ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ متاثرہ نوجوان موبائل فون اور نقدی سے محروم ہوگئے ۔ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے پولیس چوکی کالاگجراں میں گشت نام کی کوئی چیز موجود نہیں جبکہ انچارج پولیس چوکی بھی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پرعمل پیرا ہیں جس کیوجہ سے جرائم پیشہ عناصر نے پولیس چوکی کالا گجراں کے علاقہ کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے چوریوں ، ڈکیتیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی سے مطالبہ کیاہے کہ پولیس چوکی کالاگجراں میں فرض شناس ، ایماندارانچارج کو تعینات کیا جائے تاکہ شہری چوروں ڈاکوؤں سے محفوظ رہ سکیں ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow