مسیحا نے تھانیدار کا روپ دھار لیا ، محنت کش پر وحشیانہ تشدد،نجی ہسپتال کے عملہ سمیت ڈاکٹر کا وحشیانہ تشدد

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)مسیحا نے تھانیدار کا روپ دھار لیا ، محنت کش پر وحشیانہ تشدد،نجی ہسپتال کے عملہ سمیت ڈاکٹر کا وحشیانہ تشدد، غریب رکشہ ڈرائیور پر لاتوں ، مکوں ، ٹھڈوں کی برسات ، سول ہسپتال کی ایمرجنسی کے ڈاکٹر نے تایا کے خلاف میڈیکو لیگل رپورٹ جاری کرنے کی بجائے مریض کا علاج معالجہ کرنے کی بجائے گھر بھجوا دیا،متاثرہ نوجوان انصاف نہ ملنے پر مایوس ہو کر گھر چارپائی پر لیٹ گیا۔ متاثرہ نوجوان کی والدہ کا ڈی پی او جہلم سے کارروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور عاصم عزیز ولد عزیز احمد سکنہ چک مہمندہ حال مقیم محلہ اسلام پورہ رکشہ پر فریز لوڈ کرکے جادہ کی طرف جارہاتھا کہ مشین محلہ میں واقع نجی ہسپتال کا ڈاکٹر اپنے گاڑی ریورس کر رہا تھا جس سے رکشہ ٹکرا گیا اس طرح نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ظہیر الدین بٹ کی سوزوکی کار 2016/LEC کی پچھلی سکرین ٹوٹ گئی جس پر ڈاکٹرآگ بھگولہ ہو گیا، اور عملے کو بلوا کر غریب محنت کش پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا، ڈاکٹر اور ڈاکٹر کے عملے نے رکشہ ڈرائیور پر لاتوں ، مکوں ، ٹھڈوں کی برسات کر دی جس سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کے بھتیجے نے متاثرہ نوجوان کو طبی امداد دینے کی بجائے فرش پر لٹا دیا اور میڈیکو لیگل جاری کرنے کی بجائے واقعہ کو حادثہ قرار دیکر نوجوان کو ہسپتال سے فارغ کر دیا ، اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جس طرح ڈاکٹر نے محنت کش کو گندگی گالیاں دیں اور تشدد کیا اس کی پڑھے لکھے معاشرے میں مثال نہیں ملتی ، شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر کسی ڈاکٹر کے ساتھ کوئی محنت کش اس طرح پیش آتا تو ضلع بھر کے ڈاکٹر احتجاج کررہے ہوتے ، غریب رکشہ ڈرائیور کی نہ تو پولیس نے سنی اور نہ ہی مسیحا کا روپ دھارے ڈاکٹر نے علاج معالجہ کیا ۔ متاثرہ نوجوان کی ماں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ بااثر ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔موقف جاننے کے لئے ڈاکٹر ظہیر الدین بٹ سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے کی بجائے ٹیلیفون اپنے ساتھی کے حوالے کر دیا جنہوں نے خبر نہ شائع کرنے کے لئے منت سماجت شروع کر دی ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow