محکمہ مال کے پٹواری نے80 ہزار روپے بٹورلئے

جہلم(چوہدری عابد محمود+ راجہ نوبہارخان)اندھیر نگری چوپٹ راج،باکمال پٹواری ، لاجواب سروس محکمہ مال کے پٹواری نے80 ہزار روپے بٹورلئے ۔معمر بزرگ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے پنڈی سید پور میں تعینات حلقہ پٹواری راجہ افضل نے پنڈی سید پور کے رہائشی معمر بزرگ محمد اعظم ولد غلام محمد سے رقبہ کی نشاندہی کی مد میں 80 ہزار روپے بٹور کر بھی نشاندہی نہ کی اور تین سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال ٹال مٹول سے کام لے رہا ھے پنڈی سید پور کے رہائشی معمر بزرگ محمد اعظم ولد غلام محمد نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 21اگست2015 کو میں نے رقبہ کی نشاندہی کے لیے تحریری درخواست اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور تحصیل دار پنڈدادنخان سے منظور کروا کر حلقہ پٹواری راجہ افضل کو دی جس پر کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی مورخہ 21جنوری 2017کوحلقہ پٹواری کے حکم کے مطابق میں نے نئی درخواست اے سی صاحب اور تحصیل دار پنڈدادنخان سے منظور کروا کر حلقہ پٹواری کو دی جسکے بعد حلقہ پٹواری نے 15مارچ2017کومجھے پنڈدادنخان بلا کر مجھے کہا کہ آپ نے آٹھ خسرہ جات کی نشاندہی کروانی ھے لہٰذا آپ 80 ہزار روپے فیس دے دیں مجھ پر تو جیسے سکتہ طاری ھو گیا اور میں چپکے سے واپس لوٹ آیا بعدازاں دو روز بعد میں نے زندگی کی جمع پونجی 80 ہزار روپے حلقہ پٹواری کو دے دیے جس کے ثبوت میرے پاس محفوظ ہیں اور اس کے اگلے روز حلقہ پٹواری راجہ افضل آیا اور صرف ایک خسرہ نمبر3204کی تجاوز بنائی اور رفو چکر ھو گیا اور باقی خسرہ جات کی نشاندہی بابت ٹال مٹول سے کام لیتا رھا تاہم میں نے مورخہ8اگست 2017کوڈی سی جہلم کو تحریری درخواست برائے دادرسی دی جہاں ڈی سی صاحب نے کرپشن ثابت ھونے پر کرپٹ حلقہ پٹواری کی سرزنش بھی کی تاہم اس کے بعد ڈی سی صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نیلم سلطانہ خٹک کو انکوائری کے احکامات جاری کیے قابلِ ذکر بات تو یہ ھے کہ وہاں بھی موصوف کی کرپشن ثابت ھونے پر کوئی کاروائی نہ کی گئی حتیٰ کہ مذکورہ پٹواری کو رقم واپس کرنے کیلئے دو ماہ کی مہلت دیکر معاملے کو دبا دیا گیا جس کے بعد اے سی دینہ نیلم سلطانہ خٹک کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر ترقی دیکر جہلم تعینات کر دیاگیا اور آج قلیل عرصہ گزرجانے کے باوجود انصاف کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی اور میں حالت بیماری میں مختلف دفاتر کے چکر لگا لگا کرہمت ہار چکا ھوں لہذٰا میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتا ھوں کہ میری دادرسی کرتے ہوئے کرپٹ پٹواری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔موقف جاننے کے لیے جب پنڈی سید پور میں تعینات حلقہ پٹواری راجہ افضل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں شادی میں مصروف ھوں بعد میں بات کروں گا۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow