ضلع جہلم اندرون شہر کی سڑکوں پر پیچ ورک نہ ہونے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جہلم(چوہدری عابد محمود+ راجہ نوبہارخان)ضلع جہلم اندرون شہر کی سڑکوں پر پیچ ورک نہ ہونے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ڈسٹرکٹ ہائی وے کی غفلت سے لوگوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے لگیں۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ2 سال سے اندون شہر کی سڑکوں کی مرمت اور پیچ ورک کاکام نہ ہونے کیوجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں تباہ و برباد ہو گئیں ہیں۔ ضلعی محکمہ روڈز کی مبینہ غفلت کے باعث شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے لگیں جس کے باعث آئے روز گاڑیوں کے نقصان کے علاوہ حادثات میں شہری زندگی بھر کے لئے معذور ہو رہے ہیں ۔ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی و ڈسٹرکٹ آفیسر ، بلڈنگز، و روڈز کی عدم دلچسپی کیوجہ سے اندرون شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔جس کی بنیادی وجہ جہلم شہر میں بھاری گاڑیوں کی آمدورفت ہے ۔ ضلعی حکومت نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بڑی گاڑیاں کے داخلے پر عائد پابندی کے بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں لیکن مقامی ٹرانسپورٹر انتظامیہ کے احکامات کو پاؤں تلے روندتے ہوئے سارا دن شہر کی سڑکوں پر بھاری گاڑیاں دوڑاتے نظر آتے ہیں ۔ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو چاہیے کہ شہر کی ترقی اور سڑکوں کی بہتری کے لئے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت سے اپنے حصے کے فنڈز لیکر شہر کی سڑکوں پر لگائیں تاکہ شہر کی ٹریفک بہتر طریقے سے رواں دواں رہ سکے ،اور جہلم شہر ترقی کی طرف گامزن ہو سکے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow