سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق+ راجہ نوبہارخان)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ‘ ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام ، ایمرجنسی ، او پی ڈی، میڈیکل اسٹور، لیب ، انتہائی نگہداشت وارڈ ، نو تعمیر ڈائیلاسیز سینٹر اور دیگروارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان محمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے تمام وارڈ اور ایمرجنسی میں جا کر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور انکی خیرو عافیت دریافت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی ،ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی مفتی بھی موجود تھے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈائیلاسیز سنٹر آپریشن تھیٹر سمیت دیگر رومز میں جا کر آلات کو چیک کیا اور اس موقع پر عملہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ مریضوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی کوئی مشکلات پیش نہ آ سکے‘ حکومت پنجاب بھر میں صحت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈی سی عبدالستار عیسانی اور ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو دبردست سراہا۔انکا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے ، ڈی ایچ کیو جہلم کے تعمیراتی کام حتم ہونے تک اس کا شمار پنجاب کے ٹاپ کلاس ہسپتالوں میں ہوگا۔

 

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow