سوئی گیس کا سب ایریا آفس پنڈ دادن خان میں قائم کیا جائے۔عوامی مطالبہ

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)سوئی گیس کا سب ایریا آفس پنڈ دادن خان میں قائم کیا جائے ر یجینل افس چکوال کے بعد سب آفس چار مختلف علاقوں میں قائم کیے جائیں گے چار سب ایریاافس جہلم۔ میر پور ۔تلہ گنگ میں اور چوتھا پنڈ دادن خان یا چواسیدن شاہ میں ہوگا تحصیل پنڈ دادن خان میں سب ایریا آفس قائم ہونا چاہیے تفصیلات کے مطابق۔سوئی ناردرن گیس کے ریجنل آفس چکوال میں ڈکلیر کیے جانے کے بعد چار سب ایریا آفس قائم کیے جائیں گے جن میں پنڈ دادن خان اور چواسیدن شاہ میں سے کسی ایک مقام پر آفس قائم کیا جائے گا علاقہ بھر کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کا سب ایریا آفس تحصیل پنڈ دادن خان میں قائم کیا جائے تاکہ پنڈ دادن خان کی عوام کی اس اہم مسئلے پر موجود مسائل حل ہو سکیں تحصیل پنڈ دادن خان کے لوگوں کو سوئی گیس کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے سوکلو میٹر کا طویل سفر کرنا پڑتا ہے اور خدا ناخواستہ کسی حادثہ کی صورت میں جہلم یاچکوال سے ٹیم کے آنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے سب ایریا آفس پنڈ دادن خان کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے تحصیل پنڈ دادن خان میں سوئی گیس جسی بنیادی سہولت سے محروم علاقوں میں گیس کا نہ آنا بھی علاقے میں آفس کا نہ ہونا ایک اہم اور بنیادی وجہ ہے کیونکہ صرف درخواست جمع کرنے کیلئے سو کلومیٹر کا طویل سفر کرنا پڑتا ہے جبکہ پاکستان کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی مین سپلائی لائن پنڈ دادن خان سے گزر کر جا رھی ھے مگر اس دور میں بھی سوئی گیس جیسے بنیادی سہولت سے تحصیل پنڈ دادن خان کی نوے فیصد آبادی محروم ھے اور ہماری قیادت مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow