دینہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 20سالہ نوجوان شہزاد محسن جاں بحق

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 20سالہ نوجوان شہزاد محسن جاں بحق ،نوجوان ڈھوک کھوکھر روڈ پر ڈکیتی کی واردات کا تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا جہاں وہ راولپنڈی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،ذرائع کے مطابق پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے 2کا تعلق دینہ اور 1کا تعلق جلال پور سے بتایا جاتا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک کھوکھر روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکو رکشہ میں سوار مرزا لیاقت آف خانہ بوکی کی فیملی کو لوٹ رہے تھے کے اسی دوران 20سالہ نوجوان شہزاد محسن ولد چوہدری محسن سکنہ ہڈالی دینہ موٹر سائیکل پر آن پہنچا جس کو ڈاکو دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے مگر بہادر نوجوان نے مہر شہزاد نے موٹرسائیکل پر ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور منگلا روڈ پر ایک ڈاکو کو موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا جس پر دوسرے موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو نے مہر شہزاد پر فائر کھول دیا جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا اور نامعلوم ڈاکو اپنا ایک موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،نوجوان کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کا نام خفیہ رکھا گیا ہے جن میں سے 2کا تعلق دینہ اور 1کا تعلق جلال پور سے بتایا جاتا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow