ضلع جہلم کے ہر فرد کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم گجر

ٹوبھہ( ملک ظہیر اعوان)عوام کی خدمت کا سفر چالیس سالوں سے جاری ہے ضلع جہلم کے ہر فرد کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں مسلم لیگ ہی ہماری جماعت ھے اسکو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رھے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم گجر نے پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا سفر گزشتہ چالیس سالوں سے جاری ھے بلاتفریق جہلم کے ہر فرد کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے مسلم لیگ چھوڑنے کا سوال ھی پیدا نہیں ہوتا ہم ضلع جہلم میں پوری طرح متحد ہوکر مقابلہ کریں گے مسلم لیگ ہی ملکی حالات کو درست سمت میں لے کر جاسکتی ھے حلقہ بندیوں سے عوامی خدمت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا پورا ضلع جہلم ہمارا گھر ھے ندیم خادم نے کہا کہ مشرف کے دورآمریت میں جماعت کو نہیں چھوڑ اب تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ضلع جہلم میں پوری طرح متحد ہیں اور آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔

Leave a Reply

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow