امریکی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی کھلی دہشت گردی قرار دیا۔امیر سید خلیل حسین کاظمی

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے قندوز میں دینی مدرسے کی تقریب دستار بندی پر امریکی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ، اس افسوسناک واقعہ میں معصوم حفائظ کرام سمیت150 افراد امریکی درندگی کا نشانہ بنے جس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے مگر حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے حکمرانوں کے نزدیک دینی مدارس کے بچوں کے لہو کی کوئی حیثیت نہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ تو ڑرہا ہے، فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں مگر عالمی ضمیر سورہا ہے انسانی حقوق کے چیمپئن خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

x

Check Also

لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ روڈ پر کا ر اور کیر ی ڈ بے میں شدید تصا دم

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )لِلہ انٹر چینج پر پنڈدادنخا ن ٹو بھہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow