پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ضلع جہلم میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ضلع جہلم میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز پرانے کرائے وصول کر رہے ہیں مگر روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے فی مسافر فی کلو میٹر کرایوں کے تعین کا واضح اعلان نہ ہونے کے باعث مسافروں سے دو گنا کرایوں کی وصولی پر شہریوں نے شدید احتجاج ۔ جہلم سے روزانہ مختلف شہروں بشمول جہلم کے دیگر علاقوں کو سفر کرنے والے طلباء و طالبات ، کارروباری و تجارتی افراد ، سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین اور دیگر شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے واضح نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد اس کی مناسب تشہیر نہیں کی جاتی جس کیوجہ سے ٹرانسپورٹرزغریب سفید پوش شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ کئی ماہ قبل پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جہلم سے راولپنڈی ، جہلم سے چکوال، جہلم سے میر پور ، جہلم سے دینہ ، جہلم سے لاہور، جہلم سے گجرات ، جہلم سے منڈی بہاؤالدین ، جہلم سے پنڈدادنخان کے درمیان سفر کا کرایہ 79 پیسے فی مسافر فی کلو میٹر مقرر کیا گیا تھا مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود آر ٹی اے سیکرٹری کی عدم دلچسپی کے باعث ٹرانسپورٹرز انتہائی دیدہ دلیری سے جہلم سے دیگر شہروں میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کی جا سکی۔ تاہم آرٹی اے ، اور ٹریفک پولیس کی عدم توجہی کی وجہ سے اندرون شہر چلنے والے چنگ چی رکشوں کے کرائے بھی کم نہیں ہو سکے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا فائدہ پہنچانے کے لئے آرٹی اے سیکرٹری کو دفتر سے باہر نکالا جائے تاکہ شہری حکومتی ریلیف سے مستفید ہو سکیں۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow