کشمیر میں ہونیوالی بھارتی جارجیت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہاریک جہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نوبہارخان)کشمیر میں ہونیوالی بھارتی جارجیت اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈ دا دنخان میں یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں، ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن )ر( عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں میں کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لئے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل جہلم میں وائے کراس تا ضلع کونسل ہال، تحصیل دینہ میں ایم سی آفس تا منگلا چوک، تحصیل سوہاوہ میں ایم سی آفس کے باہر اور تحصیل پنڈ دادنخان میں ایم سی آفس تا راجہ ہوٹل تک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم خٹک کی زیر قیادت جہلم میں کشمیریوں کا ساتھ دینے کے مقاصدسے آگاہی واک کی گئی ،واک میں ضلع بھر کی سماجی، فلاحی، رفاعی، مذہبی اور سیاسی عمائدین کے ساتھ ساتھ سکول و کالجز سے طلبہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین ، میونسپل آفیسر ملک محمد علی، بوٹا جاوید و دیگر سیاسی رہنماؤں کے علاوہ میڈیا ممبران موجود تھے ۔واک کے بعد ضلع کونسل ہال جہلم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفاق وزیر نے شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں کشمیر یوں سے بھی بڑھ کر مقبوضہ کشمیر کی جلد بھارتی تسلط سے آزادی کی تڑپ موجود ہے ، برہان وانی اور ان جیسے لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں ضروررنگ لائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم ہوگااور پاکستانی و آزاد کشمیر کے بھائی مظلوم کشمیریوں کیساتھ ملکر یوم یکجہتی منائیں۔انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 70سال سے زائد عرصہ میں جدوجہد آزادی کے دوران 6لاکھ کشمیریوں نے جانواں کے نذرانے پیش کئے ہیں، لاکھوں کشمیری زخمی ہوئے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں مظالم کا نشانہ بنے لیکن جدوجہد آزادی کبھی رکی ہے نہ منزل تک پہنچے بغیر رکے گی۔

 

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow