عوامی مقامات بشمول ہوٹلوں، پارکوں ، کیفے وغیرہ میں حقہ او رشیشہ پینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستارعیسانی نے کہاہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے عوامی مقامات بشمول ہوٹلوں، پارکوں ، کیفے وغیرہ میں حقہ او رشیشہ پینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ان مقامات کی نگرانی کر رہی ہیں اور اگر کہیں اس پابندی کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے حقہ اور شیشہ پینے پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔ ڈ پٹی کمشنر نے کہاکہ شیشہ پینا حقہ کی طرح انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے اور نوجوانوں میں شیشہ سموکنگ کا رحجان بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر شیشہ سموکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق یہ پابندی 31مئی 2018تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بعض ہوٹلوں اور کیفوں میں شیشہ سموکنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں جوکہ غیر قانونی ہے اور نوجوانوں میں اس غیر صحت مندانہ سرگرمی کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتاہے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow