جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق) جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقادکریں گے ، تفصیلات کیمطابق بروز منگل بوقت 3:00بجے دن مورخہ 10 اپریل کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے تھانہ چوٹالہ کے علاقہ سنگھوئی ٹلہ رینج کے گراؤنڈ میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا جائے گا ۔جس میں عوام الناس کی شکایات سنی جائیں گی اور انکا موقع پر تدارک کیا جائے گا۔عام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کر کے اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔جن کے متعلق موقع پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow